کراچی میں پولیس بارے سپریم کورٹ کی آبزرویشن درست ہے ، ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں،بھارت میں اگر حالات سازگار ہوئے تو قومی ٹیم دورہ کریگی، ایک واقعہ کے بعد اگر پاکستان سے عالمی کرکٹ ختم کردی گئی تو اب آئی سی سی بھی بھارت میں ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے،وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 مارچ 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کی آبزرویشن درست ہے ، ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئی اور بھتہ خوری دیگر معاملات میں استعمال کیا جاتارہا،بھارت میں اگر حالات سازگار ہوئے تو ٹیم دورہ کریگی، اگر سری لنکن ٹیم پر حملے جیسے ایک واقعہ کے بعد پاکستان سے عالمی کرکٹ ختم کی گئی تو بھارت میں سرعام ملنے والی دھمکیوں کا بھی آئی سی سی کو نوٹس لینا چاہی۔

(جاری ہے)

پیر کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں حکومتی پالیسی کی بدولت بہتری آئی ہے اور لوگوں کو شعور اور آزادی مل رہی ہے کہ کھل کر بات کرسکیں، حکومت احتساب کے خلاف نہیں، نیب پلی بارگینگ کے ذریعے غلط چیزوں کو صحیح کردیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت میں عسکری ونگ ہیں تو ان کو ختم ہوناچاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے، حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادار کررہی ہے خواتین کے خلاف ایسی رسومات بنائی گئی جن کا مذہب اور آئین سے کوئی تعلق نہیں نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب پاکستان کے دشمنوں کو ختم کرنے کیلئے تیزی سے جاری ہے۔