اداکارہ میرا کی نئی آنے والی فلم ’’ہوٹل‘‘ 8 اپریل کو پاکستان بھر کے سینما میں ریلیز ہوگی

فلم ’’ہوٹل‘‘ پاکستان کی پہلی سائیکو ٹریلر فلم ثابت ہوگی، فلم نے ریلیز سے قبل ہی دھرم شالہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بیسٹ فلم ایوارڈ اور بیسٹ ایکٹر ایوارڈ حاصل کرلیا پاکستانی عوام اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھیں۔ ہمیں نام سے نہیں جانیں بلکہ ہمارا اس فلم میں کام دیکھیں، اداکارہ کی پریس کانفرنس

پیر 7 مارچ 2016 22:08

اداکارہ میرا کی نئی آنے والی فلم ’’ہوٹل‘‘ 8 اپریل کو پاکستان بھر کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) لالی وڈ اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ میرا کی نئی آنے والی فلم ’’ہوٹل‘‘ 8 اپریل کو پاکستان بھر کے سینما میں ریلیز ہوگی۔ فلم ’’ہوٹل‘‘ پاکستان کی پہلی سائیکو ٹریلر فلم ثابت ہوگی۔ یہ بات اداکارہ میرا نے کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ 6 کمرشل اسٹریٹ میں واقع مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر خالد حسن خان، مقامی ہوٹل ’’پاپاچائے‘‘ کے مالک اور فلم کے پروموشنل پارٹنر ارسلان خان درانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اداکارہ میرا نے فلم ’’ہوٹل‘‘ کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار اس طرح کی سائیکلو ٹریلر فلم بنائی گئی ہے جس میں پیدائش سے قبل ہی لڑکیوں کو قتل کئے جانے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں دو آئٹم سانگ بھی شامل کئے گئے ہیں۔ پہلا آئٹم سانگ جیسمین سینڈلیس جبکہ دوسرا آئٹم سانگ لدھیانہ کی اداکارہ سرگم نے کیا ہے۔ اداکارہ میرا نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ پاکستان سمیت بھارت اور امریکہ میں بھی کی گئی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ 2014ء میں مکمل کرلی گئی تھی لیکن فلم میں آئٹم سانگ اور ایڈیٹنگ کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی۔

اداکارہ میرا نے بتایا کہ ہوٹل فلم کو ریلیز سے قبل ہی 2014ء میں انڈیا میں منعقد ہونے والے دھرم شالہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بیسٹ فلم ایوارڈ اور بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم کی مرکزی کہانی میں اداکارہ میرا کے ساتھ کوایکٹر انیل قاسم نے بھی کام کیا جس کو فلم میں میرا کی بہن دکھایا گیا ہے جو کہ پیدائش سے قبل ہی قتل کردی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں معاشرے میں پائی جانے والی برائی کو اجاگر کیا گیا ہے کہ لوگ پیدائش سے قبل الٹراساؤنڈ کراتے ہیں جس میں پتہ چل جاتا ہے کہ لڑکا پیدا ہوگا یا لڑکی پیدا ہوگی۔ لڑکی کے پیٹ میں ہونے کا سن کر لوگ پہلے ہی ابورشن کراکر بچہ گرادیتے ہیں جو کہ بہت ہی معیوب بات ہے۔اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستانی عوام اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھیں۔ ہمیں نام سے نہیں جانیں بلکہ ہمارا اس فلم میں کام دیکھیں کہ کس طرح محنت اور لگن سے ہم اس فلم کو تیار ہے۔ پھر اس حوالے سے عوام اپنی کوئی رائے قائم کرے۔

متعلقہ عنوان :