عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 10 مارچ کو پشاور میں طلب

اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹیوں کی رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا

پیر 7 مارچ 2016 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 10 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ بیان کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پارٹی کی تشکیل کردہ صوبائی عہدیداران پر مشتمل رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا اور بعض اہم فیصلے کیے جائیں گے۔امیر حیدر خان ہوتی نے کابینہ کے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں اور پوری تیاری کیساتھ آجائیں تاکہ اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق اُمور تفصیل کیساتھ جائزہ لیا جائے اور اس کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :