پاکستان کی سکیورٹی ٹیم کل حکومت کو رپورٹ کر دیگی ، شام تک ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہو جائیگا ‘ شہریار خان

آئی سی سی کی جانب سے مکمل سکیورٹی یقین دہانی کی ای میل موصول ہوئی ہے،آفریدی کے بیان پر کوئی ایکشن نہیں لیا ‘ چیئرمین پی سی بی

پیر 7 مارچ 2016 22:04

پاکستان کی سکیورٹی ٹیم کل حکومت کو رپورٹ کر دیگی ، شام تک ٹیم کی روانگی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ پاکستان کی سکیورٹی ٹیم ل؛ ( منگل ) تک حکومت کو رپورٹ کر دے گی ، آج شام تک ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہو جائیگا ، آئی سی سی کی جانب سے مکمل سکیورٹی یقین دہانی کی ای میل موصول ہوئی ہے،سلمان بٹ کو منتخب نہیں کیا لیکن وہ ہمارے ریڈار میں ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی ٹیم دھرم شالہ پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

جو سکیورٹی منیجر سے ملاقات کے بعد کھلاڑیوں کے ہوٹل اورروٹ کاجائزہ لے کر حکومت کو آج ( منگل ) تک رپورٹ پیش کرے گی۔ جس کے بعد حکومت سکیورٹی وفد کی مشاورت کے بعد مینزاور وومین کرکٹ ٹیموں کی بھارت روانگی کا فیصلہ کرے گی۔ لیکن امید ہے آج ( منگل ) کی شام تک ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوجائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ایشیا کپ میں شکست کے اسباب جاننے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ جس کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔ انہوں نے کہا وہ شاہد آفریدی کے بیان کو دیکھ رہے ہیں ابھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔ انہوں نے کہا وہ شاہد آفریدی کے بیان کو دیکھ رہے ہیں ابھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔