سی ڈی اے نے موسم بہار کی شجر کا ری مہم کے تمام انتظا مات کو حتمی شکل دے دی

پیر 7 مارچ 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے نے موسم بہار کی شجر کا ری مہم کے تمام انتظا مات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔موسم بہار کی شجرکاری مہم کی افتتا حی تقریب مورخہ 7مارچ 2016بروز پیر فا طمہ جنا ح F-9پارک میں منعقد کی جائے گی۔ شجرکاری مہم کے انتظا مات کا جائزہ لینے کے لئے سی ڈی اے ہیڈ کو اٹرز میں سی ڈی اے کے چیئر مین معروف افضل کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عا مر علی احمد، ممبر انوئرنمنٹ ثناء اﷲ امان اور انوئرنمنٹ ونگ اوردیگر شعبوں کے سینئر افسران بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ اجلاس کو بتا یا گیا کی اس مہم کو کا میاب بنانے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں اوردیگر شعبوں سے معاونت بھی طلب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسلام آباد کے سرکاری اور نجی سکولوں کی انتظامیہ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، این جی اوز ، سرکاری اور نجی اداروں کو دعوتی خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

اجلاس کو مزید بتا یا گیا کہ اس مہم کا با ضا بطہ افتتاح 7مارچ 2016کو F-9پارک میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب سے کیا جائے گا جس میں انوائرنمنٹ ونگ کے علاوہ سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین بھی موجود ہوں گے جو کہ جنرل پبلک ، سکول کے بچوں ، تاجروں ، این جی اوز، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے ملازمین کے ساتھ مل کر پودے لگائیں گے۔ اجلاس کو مزید بتا یا کہ موسم بہار کی شجرکاری کے لئے سی ڈی اے 3لاکھ پودے لگانے کا پروگرام ترتیب دے رہا ہے تاہم سی ڈی اے مختلف سکولوں، کالجوں ، این جی اووز اور دیگر اداروں کے اشتراک سے 4لاکھ 50ہزار پودے لگائے گا جن میں Alestonia، Silver Oak، Legustronea، Argunاور Gaabوغیرہ کے ساتھ ساتھ مقامی پودے جن میں چیڑ، پائن ، کچنار، املتاس، دہریک ، جیکرانڈہ، زیتون اور جامن وغیرہ کے پودے لگائے گا۔

رواں شجر کاری مہم کے دوران سی ڈی اے 2لاکھ 25ہزار پودے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جبکہ 75ہزار پودے اسلام آباد میں موجود پارکوں اورمیڈین سٹرپس پر لگائے جائیں گے۔اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے نے انوئرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کا میاب بنانے کے لئے ٹھوس اقدا مات اٹھائے جائیں اور لوگوں تک مفت پودوں کی فراہمی کویقینی بنا یا جائے۔ انہوں مختلف اہم مقا مات پر آگا ہی بینرز اور سٹریمرز لگا نے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم میں اسلام آباد کے تمام طلباء اور طا لبات کو شا مل کیا جائے تاکہ پورے شہر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :