وفاقی پولیس نے مختلف وارداتو ں میں ملو ث9ملزمان کو گرفتارکرلیا،اسلحہ و دیگر مال مسروقہ برآمد

پیر 7 مارچ 2016 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) وفاقی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری ، نا جائز اسلحہ اور منشیا ت فروشی کی وارداتو ں میں ملو ث09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، طلا ئی زیو رات ، 490گر ام چرس ، اسلحہ02پسٹلز معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ رمنا پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم محمد اعجا ز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر AEQ-699ما ڈل 2013ء بر آمد کرلیا۔ تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان محمد اشتیا ق اور سہیل انجم سے طلا ئی زیو رات ما لیتی 2لا کھ روپے کے بر آمدکر لیے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہو ائی فا ئر نگ کر نے والے ملزم یا سر کیا نی کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم عثمان علی کو گرفتار کرکے اس سے 340گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم شفیع اﷲ کو گرفتار کرکے ا س سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم مشتا ق حسین کو گرفتار کرکے اس سے 150گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ سہالہ پولیس نے کیمیکل ڈور اور پتنگیں فروخت کر نے والے دو ملزمان صغیر احمد اور محمد علی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :