قائم مقام صدر رضا ربانی کی شبقدر دھماکے کی پرزور مذمت

پیر 7 مارچ 2016 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے شبقدر، چارسدہ میں دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں قائم مقام صدر نے کہا کہ دہشت گرد اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف حکومت اور عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

میاں رضا ربانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قائم مقام صدر نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے تک ملک بھر میں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :