کراچی اور پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، ایم کیو ایم کے باغی لوگ اب بیدار ہو رہے ہیں ،پاکستان کے عوام پہلے سے بیدار ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر نہال ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 مارچ 2016 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی اور پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، ایم کیو ایم کے باغی لوگ آج بیدار ہو رہے ہیں لیکن پاکستان کے عوام پہلے سے بیدار ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کے خلاف جنرل مشرف کو 2005 میں نوٹس لیناچاہیے تھا، جب انہوں نے بھارت میں جا کر پاکستان کے خلاف خطاب کیا، ایم کیو ایم کے خلاف پابندی لگنے یا نہ لگنے کا فیصلہ عدالت کو کرنا چاہیے، کراچی میں لوگ ایک برتن سے نکل کر دوسرے برتن میں جا رہے ہیں، کوئی نئی بات نہیں، جب تک ایک بھی دہشت گرد باقی ہے آپریشن جاری رہے گا، کراچی میں پولیس میں نئی، شفاف بھرتیاں کر کے اصلاحات لانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں، پاکستان میں ہر اس چیز پر پابندی لگنی چاہیے جو ریاست کے خلاف ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذہب اور آئین کے تحت خواتین کو بھرپور حقوق دیئے ہیں۔