175سے زائد اقلیتی قائدین کا پارٹی انتخابات میں چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان

‘ مصطفی کمال کی باتوں کو ’’ڈرامہ ‘‘قرار دینا کسی صورت درست نہیں‘ حکومت اس معاملے کی آزادنہ انکوائری کروائے ‘(ن) لیگ خود ایم کیوایم کے بارے میں جو باتیں کرتی رہی وہ بھی پوری قوم جانتی ہے ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں ان سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی، (ن) لیگ والوں کے دامن صاف ہیں تو وہ پنجاب میں نیب کو کیوں روک رہے ہیں ؟،تحر یک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 7 مارچ 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے 36اضلاع سے 175سے زائد تحر یک انصاف کے اقلیتی قائدین نے پارٹی انتخابات میں چوہدری محمد سرور کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی باتوں کو ’’ڈرامہ ‘‘قرار دینا کسی صورت درست نہیں حکومت اس معاملے کی آزادنہ انکوائری کروائی جائے ‘(ن) لیگ خود ایم کیوایم کے بارے میں جو باتیں کرتی رہی وہ بھی پوری قوم جانتی ہے ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں ان سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ‘اگر ملک سے کر پشن ختم ہو جائے تو پاکستان دنیا کے 10ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکتا ہے ‘خیبر پختونخواہ میں نیب اور رینجرز سمیت جو بھی کر پشن کر نیوالوں کیخلاف کاروائی کر نا چاہتا ہے اسکو خوش آمد ید کہیں گے (ن) لیگ والوں کے دامن صاف ہیں تو پنجاب میں نیب کو کیوں روک رہے ہیں ؟تحر یک انصاف اقلیتوں کو پاکستان میں قائداعظم کے افکار کے مطابق حقوق فراہم کر یگی ۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے آنیوالے 175سے زائد قائدین کی جانب سے پارٹی انتخابات میں حمایت کے اعلان کے موقعہ پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ مو قعہ پر رکن پنجاب اسمبلی سعد یہ سہیل کے علاوہ کامران پرویز ‘ میندر پال سنگھ ‘اعجاز عالم آگسٹن ‘ملک طار ق جا وید ‘مر تضی وہلہ ‘شکتلہ دیوی ‘نویل کشور‘پھول رام ‘اشوک لال ‘جیکب ‘ ‘ڈاکٹر لیاقت سمیت دیگر بھی موجود تھے ا س موقعہ پر اقلیتی راہنماؤں نے اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری محمدسرور کی پارٹی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری سرور کی محنت کی وجہ سے تحر یک انصاف پنجاب میں دن بدن مضبو ط ہو رہی ہے جبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ بھارت پاکستان کا دشمن ملک ہے جو یہاں پر امن تباہ کر نیوالوں کو مکمل سپورٹ کر تا ہے اور اگر مصطفی کمال کسی بھی سیاسی جماعت کے را سے تعلقات کی بات کر رہا ہے تو یہ کوئی ڈرامہ نہیں اسکی آزادنہ انکوائری ہو نی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں لوٹ مار کر رہی ہے اگر نیب یا کوئی ادارہ دوسرے صوبوں میں کر پشن کر نیوالوں کو پکڑ رہا ہے تو پنجاب میں نیب کو کر پشن کر نیوالوں کو پکڑ نے کی کھلی آزادی ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نہ صرف ملک بلکہ پارٹی کے اندر جزا اور سزاکا ایسا نظام لائیگی جس میں کسی کے ساتھ ظلم اور ناانصافی نہیں ہوگی بلکہ اقلیتوں سمیت سب کو انصاف اور انکا حق ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :