نیب کو دھمکیوں پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، بڑے منصوبے ناکام اور قومی خزانے پر بوجھ والے ثابت ہوئے میگا پراجیکٹس کے ٹھیکے قانون کو نظر انداز کرکے دیئے جارہے ہیں

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 مارچ 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اورپاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نیب کیخلاف وزیر اعظم کے بیانات سے دال میں کچھ کالا لگتا ہے‘ نیب کو دھمکیوں پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کومیڈیا سے گفتگو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ بڑے منصوبے ناکام اور قومی خزانے پر بوجھ والے ثابت ہوئے میگا پراجیکٹس کے ٹھیکے قانون کو نظر انداز کرکے دیے جارہے ہیں نیب کیخلاف وزیر اعظم کے بیانات سے دال میں کچھ کالا لگتا ہے اور نیب کو دھمکیوں پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔