پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی کے انتظامات مکمل

muhammad ali محمد علی پیر 7 مارچ 2016 19:55

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پی سی بی کو قومی ٹیم کی بھارت روانگی کیلیے حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سے اجازت ملنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو بھارت روانہ ہوگی۔ اجازت مل گئی تو پاکستان ٹیم بدھ کو دلی اور پھر دلی سے کولکتہ روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو منگل کی شب این سی اے لاہور میں رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ جمعرات کوکولکتہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا اوپن میڈیا سیشن اور کپتان شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس ہوگی۔

متعلقہ عنوان :