پی ای سی ایچ ایس یونین کمیٹی کی جانب سے اجلاس کا انعقاد، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی منتخب بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ شرکت

پیر 7 مارچ 2016 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہاہے کہ علاقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ اپنا کردار ادا کریں گے جو بلدیاتی مسائل حل کر سکتے ہیں اس میں بھر پور کردار ادا کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارانھوں نے PECHS یونین کمیٹی کی جانب سے خالد بن ولید ہاکی گراونڈ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ بعض بلدیاتی مسائل کے حل میں دیگر اداروں کی جانب سے اقدامات کی کمی کی وجہ سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے مگر اسکے باوجود خدمات کی فراہمی میں تعطل پیدا نہیں ہونے دیاجا رہاہے ،منتخب نمائندگان جن ،مسائل کی نشاندہی کریں گے اس پر فوری اقدامات کئے جائیں گے چئیر مین یونین کمیٹی8 ولید احمدنے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو صفائی ستھرائی ،پارکوں و دیگر بلدیاتی مسائل سے متعلق آگاہ کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی جس کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل کے حل کے لئے احکامات دئیے اجلاس میں یونین کمیٹی کے نمائندگان کے علاوہ بلدیہ شرقی کے دیگر محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :