چیچہ وطنی، ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون جاں بحق،12 سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی

پیر 7 مارچ 2016 19:34

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون جاں بحق،12 سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ اڈا دادفتیانہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نمبرTNX-468 موٹر سائیکل نمبرSLK-3078 کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے موٹر سائیکل سوار60 سالہ خاتون صفیہ بی بی جاں بحق جبکہ12 سالہ صبیحہ اور34 سالہ خوشی محمد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ریسکیو1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :