جلد پارٹی میں خاتون بزرگ اور نوجوان بھی شمولیت اختیارکریں گے: انیس قائم خانی

muhammad ali محمد علی پیر 7 مارچ 2016 19:34

جلد پارٹی میں خاتون بزرگ اور نوجوان بھی شمولیت اختیارکریں گے: انیس ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ جلد پارٹی میں خاتون بزرگ اور نوجوان بھی شمولیت اختیارکریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سینیٹر مصطفی کمال کے ہمراہ پارٹی سے بغاوت کرنے والے انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرصغیراحمد کی شمولیت چوکا چھکا نہیں بلکہ سنچری ہے۔

(جاری ہے)

بہت جلد مزید اہم رہنما ہمیں جوائن کریں گے۔ جلد پارٹی میں خاتون بزرگ اور نوجوان بھی شمولیت اختیارکریں گے۔ اس حوالے سے معروف تجزیہ نگار ڈاکتر شاہد مسعود نے اشاروں میں بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی خوشبخت شجاعت سمیت دیگر کئی اہم خواتین رکن اسمبلی مصطفی کمال کیساتھ شامل ہونے جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :