نیب کے نظام میں مناسب اصلاحات منتخب حکومت کا استحقاق ہے،علی اکبر گجر

نیب میں بہتری کیلئے حکومت کے زیرغور تجاویزاور مشاورت کو منفی رنگ نہ دیا جائے،نائب صدر مسلم لیگ (ن)سندھ

پیر 7 مارچ 2016 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ نیب کے نظام میں مناسب اصلاحات منتخب حکومت کا استحقاق ہے۔نیب میں بہتری کے لئے حکومت کے زیرغور تجاویزاور مشاورت کو منفی رنگ نہ دیا جائے۔مسلم لیگ (ن)تمام قومی اداروں کی بالادستی اور خودمختیاری کے حق میں ہے اور سمجھتی ہے کہ کوئی بھی ادارہ یا شخصیت آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

ہم نیب کی کارروائیوں کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس کے طریقہ کار کے مخالف ہیں جو ملزم کوبھی مجرم بنا کر پیش کرتا ہے اور کسی پر الزام لگاتے ہی اس کا میڈیا ٹرائل شروع کردیاجاتا ہے جومتاثرہ شخص اور خود نیب کی ساکھ بھی کو داغدار کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیوروآمریت کی یادگار ہے کہ جب جنرل پرویزمشرف نے اپنے سیاسی مخالفین خاص طور پر قائد جمہوریت میاں نوازشریف اور ان کے رفیقوں سے سیاسی انتقام لینے کے لئے اس کی داغ بیل ڈالی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) ایک عرصے سے اس ادارے کی تشکیل نواورر اسے خالصتاً جمہوری ادارہ بنانے کے لئے سوچ بچار میں مصروف تھی، اب وقت آپہنچا ہے کہ ملک کے اتنے اہم ادارے کو ایک ایسی شکل دی جائے کہ ملک سے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا مکمل خاتمہ ہو اور اس کی زدمیں کوئی بے گناہ بھی نہ آسکے۔علی اکبر گجر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نیب یا کرپشن کے خاتمہ کے خلاف اس کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور حکومت کے ایجنڈے میں معاشی دہشت گردی کواولیت دی گئی ہے اور وزیراعظم ملک میں بدعنوانیوں سے پاک معاشرے کی تشکیل پرعمل پیرا ہیں لیکن گزشتہ دنوں تواتر سے بعض ایسے واقعات ہوئے ہیں جن کی وجہ سے اب ضروری ہو گیا ہے کہ نیب کا عمل مکمل طورپر شفاف بنادیا جائے تاکہ کسی کو اس کی کارروائیوں پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے۔

اس لئے حکومت مخالف قوتیں نیب کے مسئلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریزکریں۔

متعلقہ عنوان :