پرویز مشرف (کل) پارٹی کے شعبہ خواتین کے ورکرزکنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے

پیر 7 مارچ 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف (کل) منگل کو پارٹی کے شعبہ خواتین کے ورکرزکنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ خواتین کا ورکرز کنونشن 8مارچ کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد کیاجائے گا۔ خواتین کارکنان سے پارٹی سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم اورصدر شعبہ خواتین فاطمہ ملہیکے علاوہ دیگر بھی خطاب کریں گے۔اس سے قبل مرکزی پنجاب، آزاد کشمیراور فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کے علاوہ یو اے ای اور لندن میں بھی کامیاب ورکرز کنونشز منعقد ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے 2018کے انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے اس مقصد کے لئے ملک بھر اور بیرون ممالک پارٹی کارکنان منظم ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :