ہانگ کانگ میں خواتین دولت مند شریک سفرکی تلاش میں

پیر 7 مارچ 2016 19:00

ہانگ کانگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) ہانگ کانگ میں خواتین نے شریک سفر کا انتخاب کرنے کے لئے دولت کو اہم عنصر قرار دے دیا ۔ہانگ کانگ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق خواتین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ڈرائیور، ملازم یا کھلاڑی کے ساتھ شادی کر کے اپنی زندگی کو مشکلات کا شکار نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

سروے میں 15سال سے زائد عمرکی1451خواتین سے رائے حاصل کی گئی۔

58فیصد خواتین نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ڈاکٹر ،وکیل یا انجینئر کے ساتھ بہتر زندگی گزار سکتی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں56فیصد خواتین نے کہا کہ کاروباری شخص کے ساتھ شادی شدہ زندگی کو اچھے طریقے سے گزارا جا سکتا ہے جبکہ 35فیصد خواتین نے بینکریا اسٹاک بروکر کو بہترین شریک سفر کے طور پر منتخب کرنے کے حوالے سے اپنی رائے ظاہر کی۔