جنوبی بحیرہ چین میں طاقت کا مظاہر ہ کسی صورت قابل قبول نہیں ، چینی وزیر خارجہ

پیر 7 مارچ 2016 18:59

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں طاقت کا مظاہرہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ نے قومی قانون سازوں کے سالانہ اجلاس میں پیر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین میں مجموعی طورپر صورتحال مستحکم ہے ، اتنے بڑے سمندر کے علاقے میں نیوی گیشن کی آزادی کے حوالے سے کسی کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ابھی تک کسی بھی بحری جہاز کی جانب سے اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی گئی ، طاقت کا مظاہرہ خطے میں استحکام کے لئے اچھا نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف منظوری کی جانیوالی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر جامع اور مکمل انداز میں عملدرآمد کرنا چاہئے ، چین سلامتی کونسل کی قرار داد 2270کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ، قرارداد میں کچھ اقدامات اٹھانے کا ذکر کرتے ہوئے ضروری پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کا واضح مطلب چھ ملکی مذاکرات کی بحالی ہے ، قرارداد مسئلے کا سیاسی و سفارتی طریقے سے حل کر نے پر زور دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :