Live Updates

سماجی وترقی میں مردوں کو خواتین کو بھرپور ساتھ دینا چاہئے

مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر فرخ خان کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پربیان

پیر 7 مارچ 2016 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8مارچ خواتین کی جدوجہد اور برابری کے حقوق کے لئے منایا جاتا ہے ۔ ہر سال خواتین معاشرے میں اپنی عزت و وقار کو اجاگر کرنے کی اہمیت کا احساس دلاتی ہیں ۔ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کا سماجی وترقی میں بہت اہم کردار ہے اور ان سب چیزوں کے حصول کے لئے مردوں کو خواتین کو بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔

پیر کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اُم ا لمومنین حضرت خدیجہ الکبریٰؓ ہماری رول ماڈل ہیں وہ دنیا میں اسلام کی پہلی تجار خواتین تھیں، انسانی تاریخ میں حضرت خدیجہ الکبریٰ طاہرہ ؓ کی طرح کی خواتین کم ہی نظر آتی ہیں جنہوں نے خواتین کے لیے عمل کی راہیں آسان تر اور روشن تر بنائی ہیں۔

(جاری ہے)

اْن کی یہ عظمت تو قابل رشک ہے ہی کہ وہ حضور نبیﷺ پر پہلی ایمان لانے والی خاتون ہیں۔

مگر اْن کی یہ عظمت ہماری نظروں سے پوشیدہ رہتی ہے کہ انہوں نے خود اپنے لیے اْس ذات بابرکات کو تلاش کیا ۔ مسز فرخ خان کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کا بنیادی مقصد خواتین کو سیاسی ،سماجی اور معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے تا کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں با اعتماد طریقے سے اپنا کردار بخوبی ادا کر سکے ۔صرف 8مارچ ہی خواتین کیلئے نہیں بلکہ سارے دن ہی عورتوں کیلئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جو قانون سازی ہو چکی ہے اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے، خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانا ہوگا تا کہ وہ ملک کی معیشت میں اپنا کردارادا کر سکیں، خواتین کو با اختیار بنانا دراصل قوم کو با اختیار بنانا ہے۔مسز فرخ خان نے کہا کہ خواتین کا بھی معاشرے میں وہی مقام ہے جو مردوں کا ہے ،جب تک فیصلہ سازی میں خواتین کو شامل نہیں کیاجائے گا ملکی ترقی ممکن نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا کہ خواتین کو گھروں سے ساتھ لیکر چلو ان کو گھروں میں بند نہ کرو

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات