ایم کیو ایم کے قا ئد کے خلاف الزامات معاملہ ،وزارت داخلہ کی کمیٹی نے سرفراز مرچنٹ کی طلبی کیلئے کام شروع کر دیا، ایس اوپیز تیار

کمیٹی سرفراز مرچنٹ سے الزامات کی تفصیلات و جواب طلب کرے گی ،تحقیقات میں مدد کے لیے دو آپشنز دیئے جائیں گے،مرچنٹ کے پیش نہ ہونے پر وزارت داخلہ برطانوی حکومت سے رابطہ کرے گی، ذرائع

پیر 7 مارچ 2016 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین کے خلاف سرفراز مرچنٹ کے الزامات معاملہ ،وزارت داخلہ کی کمیٹی نے سرفراز مرچنٹ کی طلبی کے لیے کام شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی کمیٹی نے ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین کے خلاف سرفراز مرچنٹ کے الزامات کے معاملے پرمرچنٹ کی طلبی کے لئے کام شروع کر دیا ۔

اس سلسلے میں ایس او پیزبھی تیار کر لئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کمیٹی سرفراز مرچنٹ کو خط لکھ کر الزامات کی تفصیلات و جواب طلب کرے گی اور ان کو تحقیقات میں مدد کے لیے دو آپشنز دیئے جائیں گے ۔پہلے مرحلے میں سرفراز مرچنٹ سے الزامات کی تفصیلات اور شواہد مانگے جائیں گے ۔ سرفراز مرچنٹ کے پیش نہ ہونے پر وزارت داخلہ برطانوی حکومت سے رابطہ کرے گی۔ کمیٹی مطفےٰ کمال کے الزامات کا بھی جائزہ لے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کے سامنے کوئی بھی شہری پیش ہو کر بیان دے سکے گا ۔