ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہیں کی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 7 مارچ 2016 18:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 مارچ۔2015ء) ٹرانسپورٹروں نے حکومتی احکامات کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہیں کی جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن چکے ہیں کسی بھی شہر سے دوسرے شہر میں جانے کیلئے جو کرائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پہلے وصول کئے جارہے تھے اب بھی وہی کرائے وصول کئے جارہے ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے لیکن ٹرانسپورٹر من مانے کرائے وصول کررہے ہیں وہ کسی طرح بھی درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام اس ضمن میں نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر عملہ بھی ٹرانسپورٹروں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کررہا ہے جس سے ان کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں کمشنر سرگودھا سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر عملہ کو پابند بنائیں کہ وہ ان کیخلاف کاروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کروائیں۔