کچہری اوور ہیڈ برج پر گڑھے پڑنا شروع ہوگئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 7 مارچ 2016 18:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 مارچ۔2015ء) حال ہی میں تعمیر ہونیوالے کچہری اوور ہیڈ برج پر گڑھے پڑنا شروع ہوگئے جبکہ ٹریفک کو آہستہ کرنے کیلئے لگائے گئے آئی کیٹس بھی اکھڑنا شروع ہوگئے ہیں جس سے ثابت ہورہا ہے کہ کس طرح کا میٹریل استعمال کیا گیا یہ واحد پل ہے جس پر نہ تو لائٹس ہیں اور اس پل کی ریڑ اتنی زیادہ ہے کہ حادثات ہونا معمول بن چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر سرگودھا‘ ڈی سی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پل کی تعمیر میں استعمال ہونیوالے میٹریل کا جائزہ لیں اور گزشتہ دنوں لگائی گئی آئی کیٹس کو بھی چیک کرائیں کہ وہ اتنی جلد کیوں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں تو پھر معلوم ہوسکے گا کہ کسی جگہ غفلت پائی گئی اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس پل پر لائٹنگ کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے تاکہ رات کے اوقات میں عوام کسی بھی بڑے سانحہ سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :