خیبر پختونخوا سمیت دینا بھر میں کل خواتین کا عالمی دن منایا جائے گا

پیر 7 مارچ 2016 17:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ءخیبر پختونخوا سمیت دینا بھر میں کل خواتین کا عالمی دن منایا جائے گا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پروفاقی حکومت نے خواتین کے لئے خصوصی پیکج تیار کیا ہے جس کا اعلان آج وزیر اعظم کی جانب سے کردیا جائے گا جس میں وفاق نے سرکاری نوکریوں کے لئے عمر کی حد میں خواتین کو تین سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بچے کی پیدائش کے لئے چھٹی 120دن کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والے اعلیٰ وفاقی آسامیوں میں خواتین کا کوٹہ دس فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد تک کردیا جائے گا ۔ جو کہ ایک ہفتے کے اندر منظور تصور کر لی جائیگی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے اکتالیس نکات پر مشتمل خصوصی پیکج مرتب کیا ہے ۔ کاروباری خواتین کو آسان قسطوں پر قرضوں کی فراہمی کر دی جائیگی ۔ سرکاری اداروں ، کمپنیوں کے دفاتروں ، یونیورسٹیوں ، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ڈے کیئر سنٹر قائم کردیا جائے گا۔ خواتین کے لئے سرکاری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ تعلیمی سکارلر شپ میں خواتین کا کوٹہ بڑھا کر 33فیصد کیا جائے گا