نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016ء سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد

پیر 7 مارچ 2016 17:01

اسلام آباد ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) سینیٹ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تحریک پیش کی کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں مزید ترمیم کے لئے نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی (ترمیمی) بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔ جس کے بعد انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :