سینیٹ میں کریم احمد خواجہ کے لاوارث یتیموں (بحالی و فلاح) بل 2016ء پر غور موخر کردیا گیا

پیر 7 مارچ 2016 16:57

اسلام آباد ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کریم احمد خواجہ کے لاوارث یتیموں (بحالی و فلاح) بل 2016ء پر غور موخر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے ایجنڈے میں سینیٹر کریم احمد خواجہ کا یہ بل بھی شامل تھا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ بل پر غور موخر کرانا چاہتے ہیں۔ قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ اس بل پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے اور اسے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کیا جاتا ہے جہاں پر مشاورت کے بعد دوبارہ بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :