پریس کونسل آف پاکستان کی میڈیا پر ہونے والے حملوں کی مذمت

پیر 7 مارچ 2016 16:56

لاہور۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) پریس کونسل آف پاکستان نے حیدرآباد پریس کلب اور کراچی و لاہور میں ٹی وی چینلزکی سیٹلائیٹ وینزپر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کونسل آف پاکستان کی جانب سے پیر کے روز جاری ہونیوالی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کونسل اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ صحافیوں کے خلاف اس طرح کے پر تشدد واقعات ، ذرائع ابلاغ کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ ہیں لہذا مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے۔

پریس کونسل آف پاکستان نے متعلقہ حکام کو درخواست کی ہے کہ صحافی برادری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور ایسے جرائم کو مستقبل میں روکا جائے تاکہ صحافیوں کی حفاظت اور آزاد صحافت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :