حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،پرو فیسر احسن اقبال

پیر 7 مارچ 2016 16:54

سیالکوٹ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پرو فیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،توانائی بحران ہو یا سیلاب حکومت عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال کے نواحی گاؤں داؤد کے علاقہ میں محکمہ ایریگیشن کے تحت حفاظتی بند کی تعمیر کے سلسلہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ،ایم پی اے ریٹائرڈ کرنل شجاعت احمد خان ،ملک طارق محمود اعوان ،ایس ای آبپاشی رانا محمد لطیف،ایکسیئن چوہدری محمد ارشد،ایس ڈی او مرزا محمد عمر،سپروائزرمحمد لیاقت،رحمت اللہ ایڈووکیٹ و دیگرسیاسی،سماجی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر حفاظتی بند وں کی تعمیر کے سلسلہ میں سیلاب سے بچاؤایک سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بھی جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے اوران اقدامات سے عوام کو ہمیشہ کے لئے لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :