اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاوٴنڈیشن کا اجلاس،ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کے 21ویں ایڈیشن کے انعقاد کا فیصلہ

پیر 7 مارچ 2016 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاوٴنڈیشن کا اجلاس ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں سرپرست ڈاکٹر سید عمران علی شاہ ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت فہیم ، سیکریٹری عمران زیدی ، چیرمین ٹکنیکل کمیٹی اقبال وارث خان، عتیق الرحمان اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک کو ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کی 21ویں ایڈیشن کا انعقاد ہوگا۔

جسمیں 12نامور ٹیمیں حصہّ لینگی۔ ان ٹیموں میں متعدد ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کر کٹرز ایکشن میں نظر وآئیں گے۔ تمام میچز جیو سوپر پر برا ہ راست ٹیلی کاسٹ ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی انٹری کا طریقہ کار پہلے وآئیے پہلے پا ئیے کی بنیاد پر ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں حصہّ لینے کی خواہشمند ٹیمیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت فہیم سے اے ۔

او۔ کلینک ناظم آباد ، عتیق الرحمان سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد پر رابطہ کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ کے مطابق اس مرتبہ بھی کراچی کے علاوہ بیرونِ شہر اور بیرونِ ممالک کی مشہور ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ ٹورنامنٹ میں پرکشش انعامی رقم رکھی گیٴ ہے۔ دریں اشنا ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے اجلاس کے اختتام پر اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں موجود اسٹینڈ کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ لائٹس، ڈیجیٹل اسکور بورڈ،میڈیا سینٹر اور کمینٹری باکس کی تزہین و اارائش جاری ہے۔

گراوٴنڈ کے اسٹینڈکووسعت کرنے کا مقصد اسکی گنجائش میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ایونٹ کے دوران تماشائی میچز سے اچھی طرح لطف اندوز ہوسکیں۔