کراچی، کسی بھی سیاسی جماعت کے اندرونی اختلافات کا فائدہ اٹھاکرسستی شہرت اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے،نجیب اللہ نیازی

پیر 7 مارچ 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کراچی ڈویژن کے نائب صدر و چیئرمین یونین کونسل9 اسلامیہ کالونی ضلع غربی و چیئرمین اینٹی کرپشن و اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن پاکستان(سندھ) نجیب اللہ خان نیازی نے چیئرمین ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت میں نشیب و فراز آتے ہیں ہمیں سیاسی عمل کو مضبوط بنانے کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت کے اندرونی اختلافات کا فائدہ اٹھالیکر سستی شہرت اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے ۔

تحریک انصاف کراچی میں سیاسی افراتفری اور دیگر معاملات پر’ بیگانی کی شادی‘ میں ناچ رہی ہے۔ پہلے وہ اپنے پارٹی کے معاملات درست کرلے اس کے ساتھ کراچی میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ہاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی جماعت کے خلاف جب تک ٹھوس شواہد نہ ہوں ، کوئی کاروائی کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔ اب کسی بھی پریس کانفرنس پر جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر تحریک انصاف کو ملنے والی غیر ملکی امداد اور چندوں کی رقم مختلف کاروبار میں لگانے اور اربوں روپوں کے نقصان پر کیوں نہ جوڈیشنل کمیشن بیٹھا دیا جائے کہ فلاحی ادارے میں مطلو ب القاعدہ کے رہنما کتنی فیس دیکر علاج کب سے کرواتے رہے ۔

اور انھوں نے سیکورٹی ارادوں کو مطلع کیوں نہیں کیا ۔ حکومت کو چاہیے کہ شوکت خانم اسپتال پر جوڈیشنل کمیشن بنا یا جائے کہ یہاں اب تک کتنے القاعدہ کے رہنما کتنی رقومات دیکر اپنا علاج کرواچکے ہیں۔تحریک انصاف کو صبر و تحمل کے ساتھ کراچی کی سیاست کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس کا بد قسمتی سے انھیں کبھی ادارک ہی نہیں۔بہتر یہی ہے کہ وہ سنجیدہ سیاست کریں اور ہر بات کا ایشو بنانے کی روش کو ختم کریں یہی ان کے حق میں بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :