کراچی کے بعدحیدر آباد میں بھی مصطفی کمال کے حق میں وال چاکنگ

پیر 7 مارچ 2016 16:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) شہر قائد کے بعد حیدر آباد میں بھی مصطفی کمال کے حق میں وال چاکنگ سامنے آگئی۔حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر سات کی دیواروں پر سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دیواروں پر قدم بڑھاوٴ مصطفی کمال ہم تمہارے ساتھ ہیں ، اور مصطفی کمال ویلکم کے نعرے لکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی وطن واپسی اور دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی مصطفی کمال کے حق میں چاکنگ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :