جیکب آباد،سکول ٹیچر کا معصوم بچے پر تشدد، ورثا کا احتجاج

پیر 7 مارچ 2016 16:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) اسکول ٹیچر کا معصوم بچے پر تشدد، ورثا کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں قائم گل حسن بہرانی پرائمری اسکول میں ٹیچر سہیل احمد نے 8سالہ معصوم بچے پہلی کلاس کے طالبعلم لبیب فرحان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے بچے کی آنکھ ضائع ہونے سے بچ گئی اور لاٹھی معصوم بچے کی آنکھ سے تھوڑا اوپر لگی، بچے پر استاد کے تشدد کے خلاف والد فرحان پٹھان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں بچوں پر تشدد غیر اخلاقی عمل ہے میرے بیٹے کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ استاد کے خلاف کاروائی کی جائے، اس سلسلے میں زخمی طالبعلم لبیب فرحان سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں نے استاد سے اپنے کام کی کاپی طلب کی تو اس نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے لاٹھیوں سے مارا جس کی وجہ سے میری آنکھ کے اوپرچھوٹ آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :