کراچی،منگھوپیرمیں رینجرز کی کارروائی،3دہشتگردگرفتار

پیر 7 مارچ 2016 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ منگھو پیر سے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد پکڑے گئے۔ صدر کے علاقے سے ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔منگھوپیر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری، قتل اور اغوا میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ صدر پاسپورٹ آفس کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول ملی ہے۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے ضیا کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :