پریس کونسل کامیڈیا پر ہونے والے حالیہ حملوں کا سختی سے نوٹس، سخت الفاظ میں مذمت

پیر 7 مارچ 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء)پریس کونسل آف پاکستان نے میڈیا پر ہونے والے حالیہ حملوں کا سختی سے نوٹس لیاہے اور میڈیا کے دفاتر، حیدرآباد پریس کلب اور ٹی وی چینلزکی سیٹلائیٹ وینز،پر کراچی، لاہورمیں ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کونسل آف پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ صحافیوں کے خلاف اسطرح کے پر تشدد واقعات ، اطلاعات کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ ہیں نہایت ضروری ہے کہ ان کاادراک کیا جائے۔

پریس کونسل آف پاکستان نے متعلقہ حکام کو درخواست کی ہے کہ صحافتی برادری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور ایسے جرائم کو مستقبل میں روکا جائے تاکہ صحافیوں کی حفاظت اور آذادانہ صحافت کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ پریس کونسل نے اس معاملے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔