تلہ گنگ، زہریلے پاپڑ کھانے سے 2 کم سن بہنیں جاں بحق

پیر 7 مارچ 2016 16:16

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء)تلہ گنگ کے محلہ غریب میں زہریلے پاپڑ کھانے سے 2 کم سن بہنیں جاں بحق ہوگئیں،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ غریب کی 2 کمسن بہنیں اپنی بڑی بہن کی عیادت کرنے تحصیل ہسپتال گئی تھیں جہاں سے واپسی پر انہوں نے کسی ریڑھی والے سے مضر صحت پاپڑ خرید کر کھالئے، پاپڑ کھانے سے دونوں بہنوں کی حالت غیر ہوگئی اور الٹیاں کرنے لگیں جس پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ساری رات موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں بہنوں نے پیر کی دوپہر دم توڑدیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،تاحال ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی