گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی شبقدردھماکے کی مذمت

پیر 7 مارچ 2016 16:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے شبقدردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے شبقدر کچہر ی میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دھماکے میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :