کراچی : آج میرے لیے بڑا دن لیکن کسی کے لیے برا دن ہو گا، پریس کانفرنس میں‌اہم اعلان کروں گا۔ مصطفی کمال

آج کی پریس کانفرنس ایک سر پرائز ہو گی ۔ انیس قائمخانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 15:54

کراچی : آج میرے  لیے بڑا دن لیکن کسی کے لیے برا دن ہو گا، پریس کانفرنس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی آج بھر پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس سے متعلق مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج میرے لیے بڑا دن ہے جبکہ کسی اور کے لیے آج کا دن برا دن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے پہلے جو اندازے لگائے جا رہے ہیں سب غلط ہیں۔ میں نے اندھیروں میں روشنی کا دیا جلایا ہے اب مزید دئے جلاؤں گا، تھوڑی ہی دیر میں پتہ چل جائے گا کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس میں مزید حقائق سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ساتھ دینے والوں کا نام نہیں لے سکتا ان کے لیے سکیورٹی کا مسئلہ ہو جائے گا۔ جبکہ انیس قائمخانی نے بھی آج کی پریس کانفرنس سے متعلق کہا کہ آج کی پریس کانفرنس ایک بڑا سر پرائز ہو گی۔کسی وجہ سے پریس کانفرنس میں تاخیر ہوئی لیکن اب پریس کانفرنس ٹھیک 4 بجے شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے انیس قائمخانی کے ہمراہ اپنی سابق پریس کانفرنس میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے ان پر متعدد الزامات لگائے تھے۔

متعلقہ عنوان :