امید ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹونٹی سے دستبردار نہیں ہوگا:آئی سی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 15:34

امید ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹونٹی سے دستبردار نہیں ہوگا:آئی سی سی

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹونٹی سے دستبردار نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے اور انہیں امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت آئے گی ۔ اس موقع پر انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہ سکتے کیوں کہ ان کی سکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے یہاں موجود ہے اور اس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی وہ کچھ کہیں گے ۔