اوکاڑہ ‘نامعلوم افرادکی فائرنگ،باپ اوربیٹی جاں بحق،بیٹازخمی

پیر 7 مارچ 2016 15:22

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) اوکاڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق اور ایک بیٹا زخمی ہو گیا۔اوکاڑہ کے تھانہ حویلی لکھاں کی حدود میں تین نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں امین نامی زمیندار اور اس کی بائیس سالہ بیٹی موقع پر دم توڑ گئے۔ فائرنگ سے چھبیس سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق فرارملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :