خر م منظور کو ایشیاء کپ کھلانا غلطی تھی، ذمہ داری لیتا ہوں:ہارون رشید

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 15:17

خر م منظور کو ایشیاء کپ کھلانا غلطی تھی، ذمہ داری لیتا ہوں:ہارون رشید

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اوپنر خرم منظور کو ایشیاء کپ کے سکواڈ میں شامل کرنے کو غلطی قرار دیتے ہوئے فیصلے کی ذمہ داری لینے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ہارون رشید کا کہنا تھاکہ احمد شہزاد کو نیوزی میں کھیلے گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کاکردگی دکھانے پر ٹیم سے ڈراپ کرکے خر م منظور کو چانس دیا گیا تھا تاہم یہ فیصلہ بیک فائر کرگیا ،احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے خود ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔