چینی روس کی زراعت میں سرمایہ کاری کریں ، چینی وزیر زراعت

پیر 7 مارچ 2016 15:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) چین اپنے سرمایہ کاروں کی روسی زراعت میں سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کررہا ہے ، ابھی تک اس کے نتائج حوصلہ افزا ثابت ہوئے ہیں ۔ چین کے وزیر زراعت ہان چانگ فو نے کہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری روس کے مشرق بعید کے علاقے میں جو چینی صوبے ہیلانگ جیانگ سے ملحقہ ہے میں کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ روس اور چین کا زراعت کے شعبے میں تعاون دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا اور اس سے تحقیق ،ترقی اورتربیت کے شعبوں کو خاص طورپر فائدہ پہنچے گا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تعاون باہمی مفاد میں ہے ۔یاد رہے کہ چین اپنی ضرورت کا تقریباً 25فیصد سویا بین اور دیگر غذائی اشیاء روس سے درآمد کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :