پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے جانیوالے 87 بھارتی شہریوں کو اہگہ باڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیاگیا

پیر 7 مارچ 2016 15:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء ) پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے جانے والے 87بھارتی شہریوں کو اہگہ باڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیاگیا ۔ کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے بھارت کے 86ماہی گیراور ایک شہری گزشتہ روز بزنس ٹرین کے ذریعے لاہور کے ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں پر انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے ناشتہ کرایا گیا اور فروٹ پیش کیا گیا ۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے قیدیوں کو کراچی سے روانگی سے قبل پانچ ہزار روپے فی کس ، کپڑے اور دیگر تحائف بھی دئیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن پر کچھ دیر آرام کے بعد انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے مہیا کی جانے والی خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر لیجایا گیا اور رینجر زکے حوالے کیا گیا جنہوں نے انہیں بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا ۔ رہائی پانے والے بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ رہائی ملنے اور اپنوں کے پاس واپس جانے پر انتہائی خوش ہیں۔پاکستان میں ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا اور اچھی یادیں لے کر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔بھارتی شہریوں نے اپنی حکومت سے پاکستانی قیدیوں کو چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کو رہا کر دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :