سیکورٹی فورسز کی خیبرایجنسی میں کارروائی ‘ بارود سے بھرے دو سی این جی سلنڈر ز بر آمد

پیر 7 مارچ 2016 15:04

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے 6 سی این جی سلنڈرز برآمد کیے جن میں سے 2 بارود سے بھرے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

کارروائی خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کی گئی جہاں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر نالاکھجوری کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپا مارا۔ دوران کارروائی مکان سے 6 سی این جی سلنڈرز برآمد ہوئے جن میں سے 2سلنڈرز بارودی مواد سے بھرے ہوئے تھے ۔سیکورٹی فورسزکی کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :