لورالائی ‘ دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جان بحق

پیر 7 مارچ 2016 15:03

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جان بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن زینت اللہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کی گئی ‘لاش طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔