صدر مملکت ممنون حسین کا شبقدر بم دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار

پیر 7 مارچ 2016 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے شبقدر بم دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے حکومت کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئیگی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔صدرمملکت ممنون حسین نے شبقدر مین بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ صدرمملکت نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔صد رمملکت نے کہا کہ اس طرح کی بزدلا نہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے دہشت گردی کے خلاف عزم میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔

متعلقہ عنوان :