سڑک کا نام معروف صحافی خلیق قریشی مرحوم کے نام پر رکھنے پر فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی تعریف

پیر 7 مارچ 2016 14:45

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) جڑواں شہروں کی ادبی تنظیم نے فیصل آباد میں ایک سڑک کا نام ایک معروف صحافی خلیق قریشی مرحوم کے نام پر رکھنے پر فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

ادبی تنظیم بزم اہل قلم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر فرحت عباس کی زیر صدارت اجلاس میں مرحوم خلیق قریشی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فیصل آباد کی شاہراہ کا نام ان کے نام پر رکھنے کے فیصلہ کو سراہا گیا۔

ادبی تنظیم کے چیئرمین نے کہا کہ مرحوم خلیق قریشی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادبی حلقہ خلیق قریشی کے خاندان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے صحافت کے شعبہ میں خلیق قریشی کی خدمات کی تعریف کی۔ اجلاس میں علی اکبر عباس، انور سلیم، وفا چشتی، طارق نعیم، اقبال چشتی، ناصر عقیل، اصغر عابد سمیت دیگر نے شرکت کی۔