ورلڈ کپ 2003ء سے قبل 19کلو وزن کم کیا تھا:انضمام الحق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 14:44

ورلڈ کپ 2003ء سے قبل 19کلو وزن کم کیا تھا:انضمام الحق

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ 2003ء سے قبل 19کلو وزن کم کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2003ء سے قبل ان کی فارم زیاد اچھی نہیں تھی جس کے باعث انہوں نے فٹنس بہتری بنانے کے لیے اپنا وزن 19کلو کم کیا تاہم اس کا انہیں کوئی فائدہ نہ ہوا اور وہ ایونٹ میں محض 19رنز بنا سکے جس کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنے کرکٹ کیریئر میں وزن گھٹانے کی کوشش نہیں کی ۔