لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی شبقدر خودکش دھماکہ کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 7 مارچ 2016 14:44

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے خیبر پختونخوا کے علاقہ شبقدر میں خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :