مولانا عبدالغفور حیدری اور راجہ ظفر الحق کی شبقدر بم دھماکہ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار

پیر 7 مارچ 2016 14:41

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے خیبر پختونخوا کے شہر شبقدر میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :