اداکار کامران مجاہد کی فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“عید الفطر پر ریلیز ہوگی

پیر 7 مارچ 2016 14:28

اداکار کامران مجاہد کی فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“عید الفطر پر ریلیز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء)فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار کامران مجاہد کی فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“عید الفطر پر ریلیز ہوگی، تفصیلات کے مطابق اداکار کامران مجاہد کی فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جس کی شوٹنگ ان دنوں لاہور کے مختلف خوبصورت مقامات پر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران مجاہد کا کہنا تھا کہ ان دنوں وہ فلم، ٹی وی اور تھیٹر تینوں میڈیم پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا اٹیج ڈرامہ”دو شوخیاں“بہت اچھا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈرامہ ”دھانی“کی شاٹنگ بھی جاری ہے جبکہ جذبہ حب الوطنی پر بنائی جانے والی ان کی فلم عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔