شردھا کپور کا موٹر بائیک خریدنے کا شوق، والدین آڑے آگئے

پیر 7 مارچ 2016 14:24

شردھا کپور کا موٹر بائیک خریدنے کا شوق، والدین آڑے آگئے

ممبئی ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور موٹر بائیک خریدنا چاہتی ہیں لیکن ان کے والدین مان نہیں رہے ۔ شردھا کپور کے مطابق فلم ” اک ولن“ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے بائیک چلانا سیکھی تھی تب سے ان بائیک چلانے کا بے حد شوق پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کی تکمیل کے بعد سے وہ اپنا شوق دوستوں کی بائیک چلا کر پورا کر رہی ہیں کیونکہ اس کے والدین اس سواری کے زبردست مخالف ہیں۔

شردھا نے کہا کہ ان کے والدین کو لگتا ہے کہ ممبئی کی سڑکوں پر یہ سواری ان کیلئے محفوظ نہیں۔ شردھا کپور کو حال ہی میں اس کے والد شکتی کپور نے کار خرید کر دی ہے لیکن اس سے ان کے دل سے بائیک کی محبت گئی نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس کیلئے ایک دن اپنے والدین کو منالیں گی۔